ایڈیٹرکاانتخاب

نواز، مودی سے محبت دکھاکر ہماری مہم چلارہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر ہماری پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button