انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی امریکا کو ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا نے غیر ضروری دبائو ڈالنے پر امریکا سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی ہے ۔
شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم کی گوان نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیں دیوار سے لگایا یا جوہر ی ہتھیاروں کے خاتمے کےلئے غیرضروری دبائو ڈالا تو ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ یکطرفہ طور پر ہتھیار ختم کےلئے دبائو ڈالا گیا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہےگی،اس صورت میں سنگاپور میں ہونے والی ملاقات پر نظر ثانی کی جائے گی ۔
شمالی کوریا نے امریکا جنوبی کوریا فوجی مشقوں پر احتجاجاً آج جنوبی کوریا سے ملاقات بھی منسوخ کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں ملاقات پلان کے مطابق ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button