شوبز

سعودی عرب نے سینما کے بعد اب ایک ایسا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان کردیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رنگارنگ تفریح کا سین پوری طرح آن ہو چکا ہے، یعنی سینما گھروں کی اجازت کے بعد ایک ایسا ٹی وی چینل بھی کھولا جا رہا ہے جس پر نوجوانوں کو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے یہ نیا چینل ’ایس بی سی‘ کے نام سے لانچ کیا جا رہا ہے جس پر فلموں کے علاوہ ٹاک شو اور کوکنگ پروگرام بھی دکھائے جائیں گے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابھی ایک ماہ قبل ہی سعودی عرب کو کلچر و تفریح کا عالمی مرکز بنانے کے لئے حکومت نے 35 ارب ڈالر کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ نئے ٹی وی چینل کا منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کا زیادہ تر مواد 15 سے 35سال کے افرا د کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ چینل سعودی عرب میں تفریح کا ایک نیا منظرنامہ پیش کرنے جارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button