انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک

انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں گرجا گھروں پر تین خودکش دھماکوں کے بعد آج حملہ آوروں نے شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا، خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ زخمی ہونے والوں میں 4 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں ۔
ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فرانس بارونگ منگیرا نے بتایا کہ حملہ آوروں کے ساتھ ایک 8 سالہ بچی بھی تھی، جو واقعے میں بچ گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سورابایا کے تین گرجا گھروں میں خود کش دھماکے ہوئے تھے جن میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
انڈونیشیا کے خفیہ ادارے نے تصدیق کی تھی کہ خودکش حملوں میں داعش کی ذیلی تنظیم جمع انشورت دولہ ( جے اے ڈی) ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button