ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے اور ۔۔۔“صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے رات گئے ایسا اعلان کر دیا کہ نواز شریف بھی ہڑبڑا جائیں گے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )مسلم لیگ ن نے مقامی اخبار ”ڈان“میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا ۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے منسوب ریمارکس پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے ،رپورٹ میں نواز شریف سے غلط ریمارکس منسوب کیے گئے ۔
مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ڈان میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتی ہے ،ریاست اور اس کے تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں متحد کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button