ایڈیٹرکاانتخاب

نواز کے بیان پردفاعی تجزیہ کاروں، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیان پر ملک کے سینئر دفاعی تجزیہ کاروں، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاستدانوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور نواز شریف کے بیان کو ملک دشمنی قرار دے دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے مودی کے موقف پر ٹھپا لگا دیا ہے، ان کے بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا، نواز شریف کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف کا یہ بیان انتہائی افسوسناک ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سوچنا پڑے گا کہ پاکستان کے مفاد کو اس طرح کیوں نقصان پہنچایا جارہاہے، وزيراعظم کو وضاحت کرنے پڑے گی کہ ان کی جماعت یہ موقف کیوں لے رہی ہے جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب بھارت کو دشمن ملک کبھی نہيں سمجھتے، اپنے کاروبار میں ان کی شمولیت کراتےہیں، شادیوں میں انہیں بلاتے ہیں۔
دفاعی تجزيہ کار میجر جنرل رٹائرڈ اعجاز اعوان کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ممبئی حملہ کیس میں پیش رفت نہ ہونے کا الزام پاکستانی عدالتی نظام پر لگا کر شرمناک حرکت کی ہے۔
بھارت میں پاکستان کےسابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کےبیان سےبھارتی حلقےخوش ہوں گے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے خلاف غداری کا ثبوت دیا، اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملکی سالمیت کوداؤپرلگا دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button