انٹرنیشنل

ترکی، 211فوجی اہلکاروں سمیت 300افراد کی گرفتاری کا حکم

انقرہ(آئی این پی)ترکی نے مزید300مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دء دیا،211فوجی اہلکار شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک استغاثہ نے300 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں ان گرفتاریوں کا حکم دیا گیا ہے۔ انقرہ کا الزام ہے کہ جولائی 2016 میں اس ناکام بغاوت کے پیچھے امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کارفرما تھی۔ جن افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں سے211 گیارہ فوجی اہلکار ہیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button