پشاور (نیوز وی او سی آن لائن ) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔
نیب آفس پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو تسلی بخش ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا، بلاخوف و دباؤ احتساب کو یقینی بنانا ہوگا۔اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی کہ 68 انکوائریاں اور 10 انویسٹی گیشنز کی گئی ہیں، امیر مقام اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی کرپشن کیسز جاری ہیں۔ایک اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018 میں نیب خیبرپختونخوا کو ایک ہزار 996 درخواستیں موصول ہوئیں۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت میں 10 ریفرنسز دائر ہیں جبکہ 16 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔