شہر شہرکراچی

فائرنگ سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا قتل

(پاکستان بیورو محمد سلیم سے نیوز وی او سی
پولیس تھانہ گڈانی کی حدود کوئٹہ کراچی مین شاہراہ ڈی جی خان فیکٹری چکرا نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا قتل فائرنگ سے قتل ہونیوالوں کی شناخت جے پال اور اس کا بیٹا دریش کمار کے نام سے ہوئی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال حب لایا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور موندرہ چوک کے مقام پر ٹائر جلا کر احتجاجا شاہراہ بند کردی ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی مذاکرات کے لیے پہنچے تو ہندو کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات مول چند لاسی اور تیجو رام نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا احتجاج میں شریک ہندو کمیونٹی کے افراد نے الزام لگایا ایس ایس پی لسبیلہ بھتہ خور ہیں ایس ایچ او گڈانی چوکی انچارج گڈانی اور ایس ایس پی لسبیلہ کی معطلی اور قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا اور سی ایم بلوچستان سمیت کسی اعلی عہدیدار سے بھی تب تک مذاکرات نہیں کریں ادھر باپ بیٹے کے قتل کی خبر پر پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا مقتولین کے گھر میں کہرام مچ گیا فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے باپ بیٹے ڈی جی سمینٹ فیکٹری میں ایزی لوڈ کی دکان چلا رہے تھے دکان بند کرکے اپنے گھر واقع حب شہر آرہے تھے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ چکرا نالہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی دونوں کے سر پر گولیاں ماری گئی بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول جے پال پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button