ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہورہا ہے ، مہمانوں کی آمد جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کا استقبال خود کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت اور جنگی جنون کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلا س میں تما م پارلیمانی رہنماﺅں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا ۔پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے وفاقی وزراء سے غیر رسمی مشاورت بھی کی اور اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی قیادت کو سرحدوں کی صورتحال اور بالخصوص لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی سے متعلق امور سے آگاہ کیا جائے گاجبکہ سیکرٹری خارجہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورخورشید شاہ سمیت دیگررہنماشریک ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت کریں گے۔پارلیمانی کانفرنس میں ایم کیوایم کی نمائندگی ڈاکٹرفاروق ستار، اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور، وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، محمود اچکزئی اورپروفیسرساجد میرسمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر اقدامات سے شرکا کو آگاہ کریں گے اوراپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button