پاکستان

بجٹ کو نہیں مانتا،بلوچستان سے منتخب آزاد سینٹر کودا بابر کا سینٹ اجلاس سے واک آﺅٹ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)بلوچستان سے منتخب آزاد سینٹر کودا بابر سینیٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پراظہا ر خیال کرتے ہوئےاحتجاجا اجلاس سے واک آوٹ کرگئے ،تاہم بعد میں حکومتی ارکان ان کو منا کر واپس لے آئے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کودا بابر نے کہاہے گوادر اور بلوچستان میں پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات نہیں ہیں، پورے پاکستان کو سوچنا ہوگا گوادر اور بلوچستان کو بنائیں گے تو پاکستان بنے گا، بلوچستان والے ترقی کے مخالف نہیں لیکن ہمیں بھی یہ ترقی چاہیے۔ 2004میں گوادر کےلئے 25 ارب روپے رکھے گئے تھے، ابھی تک اس میں سے 15 ارب کی رقم نہیں ملی۔ میں اس بجٹ کو نہیں مانتا اس کےخلاف واک آوٹ کرتا ہوں اس کےساتھ ہی وہ ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومتی ارکان کو ہدایت کی کہ واک آوٹ کرنےوالے رکن کو منا کر ایوان میں لائیں ، جس کے چند منٹ بعد ہی وہ ایوان میں واپس آگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button