قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:آرمی چیف
راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ،قوم کے تعاون سے اس کو جڑ سےبھی اکھاڑ پھینکے گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے دوسری قومی سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کیا،جس کااہتمام سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے ا شتراک سے کیا۔ ورکشاپ میں صوبہ بلوچستان کے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین،میڈیا نمائندوں اور سول آفیسرز نے حصہ لیا،جس کا مقصد سیکورٹی امو ر سے متعلق آگاہی اور بروقت فیصلے کی تربیت دینا تھا۔
آرمی چیف کا اس موقع پراپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں،پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کےخلاف بلا امتیازکارروائی کی ہے،ملک کودرپیش خطرات سے نمٹنے کیلیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے