شہر شہرکے پی کے

بی آر ٹی کوسیاست کے لیے اچھالاجا رہاہے، پرویز خٹک

پشاور(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کو کچھ لوگ سیاست کے لیے اچھال رہے ہیں،ہم نے بی آرٹی منصوبے کیلیے10 سال تک کوئی سبسڈی نہیں رکھی،پنجاب حکومت بس منصوبوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کو فضول میں اچھالا جا رہا ہے،دیگر بس منصوبوں اور پشاور بی آر ٹی کاموازنہ کیا جائے، 6سے 8 ماہ میں دنیا میں کہیں بھی بس منصوبہ نہیں بنا ، ہمیں صرف 60 بسیں ایڈوانس میں چاہیے تھیں،6 ماہ سے بسیں مانگی جا رہی ہے مگر ٹال مٹول سے کام لیا جارہا تھا .ان کا مزید کہنا ہے کہ بلا ضرورت تنقید بند کی جائے علمائے کونسل کو بلوایا اور جو بھی کونسل نے کہا حکومت نے پورا کیا،اپوزیشن لیڈر نے آخری دنوں میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے خیبرپختونخوا میں بجٹ کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف ہے کہ ہم بجٹ پیش کرے یا نہ کریں کوئی فرق نہیں پڑتا،جس کی بھی حکومت آئے گی بجٹ وہ پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button