انٹرنیشنل
صدر پیوٹن چوتھی مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے
روسی صدر ولادی میر پیوٹن 7مئی کو اپنی چوتھی مدت صدارت کے لیے حلف اٹھائیں گے اور 2024تک روسی صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر نئی مدت صدارت کے دوران اپنے قریبی حکومتی حلقوں میں کئی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی طرف سے دی جانے والی مظاہروں کی کال پر ہفتے کے روز ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔