انٹرنیشنل

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ،امریکا کی جانب سے مذمت

امریکا نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہے، احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتےہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اکثر اپنے حلقے میں عوام سے براہ راست ملاقات کرتے ہیں اور ان کے مسائل سنتے ہیں، اس موقع پر لوگ ان کے قریب بھی آتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ نارووال میں نون لیگ کے جلسہ سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ عابد حسین نامی 21 سالہ شخص نے موقع سے فائدہ اٹھاکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button