ایڈیٹرکاانتخاب

احسن اقبال پر فائرنگ،وزیر اعظم کی مذمت اور آئی جی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں کارنرمیٹنگ سے بعد نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے دائیں بازو پر ایک گولی لگی اور انہیں زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کو لاہور منتقل کیا جائے گا ۔
دوسری جانب دیگر سیاسی رہنماﺅں نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق جلد ازجلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button