پاکستان

ملک میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کرنا ہوگا:مریم نواز

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔
سوشل میڈ یا اکاﺅنٹ پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت احسن اقبال کو زندگی اور صحت عطا فرمائے،یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔
خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے عابد نامی شخص نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا ۔آخری اطلاعات کے مطابق ان کاعلاج نارووال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کیا جارہا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button