متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ یہ پیغام ہے کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی۔
لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں سندھی، بلوچی، پنجابی ، پختون سب ہیں، اس جلسے میں موجود ہرفرد ایم کیوایم پاکستان کےساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مہاجر تھا، ہوں اور رہوں گا، کوئی مجھ سے میری شناخت نہیں چھین سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کاجلسہ پیغام دے رہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہےگی، ٹنکی گراؤنڈ کے جلسے نے ساری نوٹنکیوں کو جواب دے دیا۔