متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے، جتنے اراکین اسمبلی چلےگئےمیں انہیں غدارنہیں کہتا، ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کےبعدریورس گیئرلگ گیا۔
لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا،کل بھی ایک ہوگا، کتنابڑاحادثہ،لڑائی یا اختلاف ہو،ایم کیو ایم کاووٹ بینک رہنماؤں کوالگ نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کی چکی میں سندھ میں رہنے والے پس رہے ہیں، دس سال سے بالنگ کرارہےتھے، اب بیٹنگ کا وقت آیا ہے، ہمیں پاپا پھپھو پپو پارٹی نے للکارا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ جو کہتےتھے ایم کیوایم کےحصےبخرےہوگئےوہ آکر دیکھ لیں، ایم کیوایم پاکستان کےووٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے، ہم نے23 اگست کو پارٹی کو بچایا تھا، 40 سال کی محنت کو بچایا۔