پاکستان

بلاول بھٹو کا براہِ راست عوام میں آنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے براہِ راست عوام میں آنے کا فیصلہ کرلیا، وہ اتوار 6مئی کو لاہور اور 7مئی کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گے۔
ترجمان پیپلزپارٹی کےمطابق بلاول بھٹو اتوار کے روز ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرنے کے علاوہ وہاں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے،جس کے بعد وہ پیر کو منڈی بہاؤالدین میں3 مقامات پر کیمپوں کا دورہ کریں گے۔
بلاول پیرکی دو پہر سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے حلقےمیں جائیں گے، اس کے بعد وہ مانگٹ اور وہاں سے گوجرہ جائیں گے۔ بلاول بھٹو تینوں مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو 10 اپریل کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button