پاکستان

قوم کو بے راہ روی کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا جستس شوکت

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا کو رمضان المبارک کے تقدس کا کوئی خیال نہیں لیکن ویلنٹائن ڈے کے تقدس کا انہیں بہت خیال ہے۔
چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیئے کہ قوم کو بے راہ روی کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی مواد پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلایا جا رہا ہے، اس جرم میں سب ٹی وی چینلز برابر ملوث ہیں ، آئندہ سماعت پر پیمرا حکام جامع رپورٹ جمع کروائیں، مادر پدر آزادی سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف جارہا ہے ، رمضان ٹرانسمیشن اورمارننگ شوز ضابطہ اخلاق کے مطابق نہ ہوئے تو عدالت ان شوز پر پابندی لگا دے گی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پیمرا ضابطہ اخلاق جمع کرائے، بعدازاں مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button