انٹرنیشنل
کمیونسٹ پارٹی مارکسزم پر مکمل عملدرآمد کر رہی،یہی چین کے لئے بہتر ہے:صدرشی
بیجنگ(آن لائن)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کارل مارکس کی سیاسی نظریات کے منسلک ہونا مکمل طور درست ہے،مارکسزم ہی چین کیلئے مکمل طور ٹھیک ہے۔
جرمن فلاسفر کارل مارکس کے 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کارل مارکس کی سیاسی نظریات کے منسلک ہونا مکمل طور درست ہے،مارکسزم ہی چین کیلئے مکمل طور ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کیلئے مارکسزم کیساتھ رہتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی سوشلسٹ بنیادوں کو نہ بھولے جس نے چینی قوم کو اوپر اٹھانے کیلئے لازوال کام کیا،کمیونسٹ پارٹی کے پرچم پر کنندہ ماکسزم مکمل طور درست ہے،جو چینی نظام میں مارکسزم کی جدیدت اور اہمیت واضح کر رہا ہے۔