پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے ممکنہ ملاپ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے آج متحدہ کا چھپن چھپائی کا کھیل ختم ہوا۔
ایک بیان میںسعید غنی نےکہا کہجلد یا بدیر متحدہ کے دوست دوبارہ ذاتی مفادات کے لیے دست و گریباں ہوں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں خوف اور بدمعاشی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت خوف سے آزادی کا اعلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ مصطفیٰ کمال بھی جلد ایم کیو ایم سے مل جائیں گے۔