انٹرنیشنل

2009 کے بعد سے ایران کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا۔

اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی تنظیم آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ 2009 کے بعد سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
اسرائیلی الزامات کے ردعمل میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسےالزامات کا جواب نہیں تحقیق کرتے ہیں، 2003 تک ایرانی ایٹمی پروگرام کی اطلاعات تھیں، تاہم 2009 کے بعد سے ایران کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا۔
تنظیم کی دسمبر 2015 میں پیش کی گئی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ ختم کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ اب ایران جوہری ڈیل پر عمل کر رہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے جوہری ہتھیار پروگرام کے جاری ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button