ایڈیٹرکاانتخاب

خواجہ آصف اپنی نااہلی آج سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف کا طلب گار ہوں، کل الیکشن نہیں لڑسکا توکوئی نہ کوئی الیکشن لڑےگا ۔
سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن نے علامہ اقبال چوک پرجلسہ کیا۔سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچاتھا کہ اتنی عزت سے آپ نوازیں گے،28سال عوام کا نمائندہ رہا ،ڈسکہ سےعلامہ اقبال چوک تک لوگوں نےبھرپور استقبال کیا ، عوام کی بھرپورمحبت اب بھی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرےخلاف جو فیصلہ آیا ہے،کہتاہے میں صادق اور امین نہیں ،مجھے یقین ہے میری محبت صادق اور امین ضرور ہے ، نوازشریف اور ووٹ کو ہمیشہ عزت دی ہے،92ہزار ووٹ پچھلے الیکشن میں مجھےملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نااہل ہونےکےبعد پہلی باراپنےحلقہ میں آیاہوں ، ہردور میں نوازشریف کے ساتھ رہا ،مجھےان پر فخرہے ، کل الیکشن نہیں لڑسکا توکوئی نہ کوئی الیکشن لڑےگا۔اُن لوگوں کوآیندہ بھی عوام کی عدالت میں شکست ہوگی۔3ماہ بعد الیکشن ہونےوالےہیں ، عوام کی عدالت سجےگی،فیصلہ مسلم لیگ ن کےحق میں آئےگا،اگلےالیکشن میں بھی ووٹ نوازشریف کا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہعدالت عظمیٰ سے انصاف کا طلب گار ہوں ،2018میں حلقہ کےلوگ نوازشریف کو ووٹ دیں ،28سال میں عوام کی محبت سمیٹی ،میں عدالتی فیصلے کی طرف نہیں دیکھ رہاہوں ،میں اللہ کی نعمتوں کی طرف دیکھ رہاہوں ،میری دولت عوام کی محبت ہے ،میں عوام کی محبت نہیں بھول سکتا ہوں ، سیاسی ورکر تھا اور سیاسی ورکر رہوں گا ، اسمبلی کی رکنیت چھینی جاسکتی ہے،سیاسی ورکر بننےسےکوئی نہیں روک سکتا ،یقین ہےاگر اللہ نےموقع دیاتو پھرلوگ محبتوں سےنوازیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی پر تنقید نہیں کرناچاہتا، میرےدل میں کسی کےلئےتلخی نہیں،مجھ سےعوام کی نمائندگی کا حق چھین لیاگیا، اقتدارنہیں رہاتویہ وقت بھی زیادہ دیرنہیں رہےگا،حکومت کے اب صرف ایک ماہ رہ گئےہیں، رمضان میں الیکشن مہم شروع ہوجائےگی،نوجوان نوازشریف کاپرچم لیکرآگےبڑھیں ،پورےپاکستان میں مسلم لیگ ن کوالیکشن جتواناہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کو عزت کا نعرہ عوام کی حاکمیت کانعرہ ہے، ووٹ کی حرمت کو بکنےنہیں دیں گے ، کچھ لوگوں نےووٹ بیچے، مسلم لیگ ن ووٹ کی حرمت کوبکنےنہیں دےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button