شہر شہرکے پی کے

خیبرپختونخوا کی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل

پشاور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور قرار دی جانے والی نبیلہ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور خاتون کا دوسرا شوہر ہی ان کا قاتل نکلا۔ نجی ٹیکسی کمپنی میں ملازمت کرنے والی نبیلہ کو گذشتے ہفتے 28 اپریل کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہخاتون کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں ان کے شوہر ملزم عبدالباسط کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں اور اختلافات کے باعث اپنی اہلیہ کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق نبیلہ کی عبدالباسط سے 5 ماہ قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی، جبکہ پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پشاور میں ملک کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مقتولہ کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا۔ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور نبیلہ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نبیلہ کا قاتل اس کا دوسرا شوہر نکلا
۔پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی ٹیکسی چلانے والی نبیلہ تین بچوں کی ماں تھی، نبیلہ نے عبدالباسط سے دوسری شادی کی تھی ۔ ملزم عبدالباسط کو اسلحہ سمیت گرفتار کر ليا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے عبدالباسط سے دوسری شادی کی تھی، راز فاش ہونے پر ملزم نے نبیلہ کو قتل کردیا، قاتل نے اعتراف جرم کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ نبیلہ 3 بچوں کی ماں تھیں، اپنے گھر کا خرچ اٹھانے کیلئے انہوں نے آن لائن ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق قاتل عبدالباسط کا کہنا ہے کہ نبیلہ کے مطالبات بڑھتے جارہے تھے، ان کے پورے نہ ہونے پر اس نے شادی کا راز پہلی بیوی کے سامنے فاش کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button