ہزارہ برادری کو نشانہ بنانےوالوں کا عبرتناک انجام ہو گا‘
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کونشانہ بنانےوالوں کاعبرتناک انجام ہو گا، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہراقدام کریں گے،قومی آہنگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ،انہوں نے ہزارہ برادری سے اظہارتعزیت اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری عمائدین کےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہزارہ عمائدین نے مختلف مقامات پردیےگئےدھرنےختم کرنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے یقین دلایا کہ ہزارہ برادری کونشانہ بنانےوالوں کا عبرتناک انجام ہو گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی کوششوں سے دہشت گردی کی لہر پرقابو پایا، دشمن کے بہت سے نیٹ ورک تباہ کئے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے۔ دشمن کےعزائم ناکام بنانے کےلیے ہرشہری کومذہب،فرقے،زبان اورنسل سے بالاتر ہو کر ثابت قدم رہنا ہو گا۔
’ہزارہ برادری کونشانہ بنانےوالوں کاعبرتناک انجام ہو گا‘
خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں