کھیل

ایک بار پھر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

پاکستانی کرکٹ اور محمد حفیظ کے مداحوں کےلئے خوشخبری آگئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے آل رائونڈ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا ہے ۔
آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران ان کے بازو کا خم 15ڈگری سے کم رہا ۔
اعلامیے کے مطابق محمد حفیظ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کراسکتے ہیں۔
محمدحفیظ 17اپریل کو انگلینڈ کی لفبرایونیورسٹی میں ہونے والے بائیو میکنک ٹیسٹ میں کامیابی کےلئے پرامید تھے ۔
یونیورسٹی کی لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستانی آل رائونڈر سے 3اوورز کرائے گئے تھے اور ان کی ہر گیند کو کیمروں میں محفوظ کیا گیا تھا ۔
ان کے بولنگ ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز بعد یعنی آج یکم مئی کو سامنے آنا تھا ،جس میں آئی سی سی نے ان کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دیدیا ہے ۔
محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد جمعے تک وطن لوٹیں گے، آل رائونڈر کا بولنگ ایکشن پہلی بار2005ء میں رپورٹ ہوا تھا۔
ایک بار پھر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار
نومبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار وہ شک کی زد میں آئے، اپریل 2015ء میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی گال ٹیسٹ میں دوبارہ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
یوں ایک سال کی پابندی لگ گئی، مدت پوری ہونے کے بعد گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک بار پھر ان کا ایکشن رپورٹ ہوا، آل رائونڈر کا اسٹیٹس چھننے کے بعد حفیظ ٹیم کے غیر مستقل رکن بن گئے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر واضح طور پر کہہ چکے کہ بولنگ کے بغیر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، آئی سی سی کی جانب سے حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button