انٹرنیشنل

امریکاکا عراق میں داعش کے خلاف جنگی آپریشن روکنے کا اعلان

امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اب عراقی دستوں کو تربیت دیتے ہوئے اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں۔
اس آپریشن کو غیر فعال بنانے کا اعلان بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔جس میں امریکی فوج کے کمبائنٹ جوائنٹ فورسز لینڈ کمپونینٹ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل والٹر پیاٹ موجود تھے ، جنھوں نے امریکی فوج کے اس یونٹ کا فلیگ لپیٹ کر باقاعدہ آپریشن کو روکنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button