پاکستان
معافی مانگنے کے مطالبے پر رانا ثنا کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کے معافی مانگنے کے مطالبے پر رانا ثنا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بیان پر معذرت کے بجائےعائشہ گلالئی کا معاملہ چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نےتو صرف 2011 اور 2018 کے جلسوں کا موازنہ کیا تھا، کسی مخصوص خاتون کو نشانہ نہیں بنایا۔
راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نے تو عائشہ گلالئی کو فون پر میسجز بھیج کر ہراساں کیا، عمران معافی تو چھوڑیں صرف اپنا بلیک بیری دے دیں، معافی مانگ لوں گا۔