بھارت جھوٹ بول رہا ہے، سرجیکل سٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اقوام متحدہ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو ایسی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام تحدہ نے بھی بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کردی ہے۔بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ادھراقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبردین کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورت حال کو مانیٹر کررہاہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر اطلاعات بھی اپنی فوج کے دعوو¿ں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں ۔اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایل اوسی کے اس پار گیا اورسرجیکل اسٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔ اس کی ویڈیو بھی موجود ہے، لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال پیش نہیں کرسکا ہے۔