پاکستانشہر شہر

بھارتی سرحد کے قریب اسپورٹس سٹی کی تعمیر ،نیب نے نوٹس لے لیا

نارووال (نیوز وی او سی آن لائن )چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بھارتی سرحد کے قریب اسپورٹس سٹی بنانے کا نو ٹس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے بھارتی سرحد کے قریب نارووال اسپورٹس سٹی کے تعمیر کرنے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود قوم کے 6 ارب روپے کیوں خرچ کیے گئے۔نارووال اسپورٹس سٹی بھارتی سرحد کے صرف 800میٹر دور ہے ۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس بو رڈاختر گنجیرا کو پراجیکٹ کا ڈائیریکٹر کیسے بنا یا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائر ہونے کے بعد سابق ڈی جی اسپورٹس سرکاری دورے پر بیرون ملک کیسے گئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button