انٹرنیشنل

کابل این ڈی ایس کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

کابل (نیوز وی او سی آن لائن) افغان دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے جمع ہوئے تو دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button