شہر شہرلاہور

قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچارکرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفرسے تکلیف ہورہی ہے، وزیر اعلی

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات کے ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک و قوم کی خدمت اورترقی کی سیاست ہے، رکاوٹوں کے باوجود تعمیروترقی کے منصوبوں کو معیاراوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچارکرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفرسے تکلیف ہورہی ہے اورعوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کوکھوٹا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں، عوامی خدمت کا بے لوث سفرجاری رکھیں گے، میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button