ایڈیٹرکاانتخاب

حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، انٹرپول

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹر پول) نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا کہ انٹرپول تصدیق کرتی ہے کہ حسین حقانی کیخلاف انٹرپول نے بلیو نوٹس جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کے ڈیٹا بیس میں کوئی معلومات بھی موجود نہیں ہیں۔
حسین حقانی کے مطابق میڈیا پر گرفتاری وارنٹ جاری ہونے سے متعلق اطلاعات کے بعد ان کے وکیل نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مراسلہ ارسال کیا جس میں میڈیا رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا گیا۔
ادھر وزارت داخلہ نے میمو گیٹ اسکینڈل میں امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کیلیے ایف آئی اے کو انٹرپول سمیت امریکا سے تعاون حاصل کرنے کا اختیار دے دیا۔
ایف آئی اے نے حسین حقانی کیخلاف درج مقدمے کی روشنی میں ملزم کو پاکستان لانے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button