پشاور

عمران خان کے ساتھ شامل ہونے والے سب بدعنوان ہیں، آفتاب شیر پاؤ

پشاور: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف اور ان ساتھیوں کو کرپٹ لوگوں کا ٹولہ کہتے ہیں جب کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ سب بدعنوان ہیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ سیاسی تھا کیوں کہ بجٹ میں صرف پنجاب کو نوازا گیا اور پختونخوا کو نظرانداز کردیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تحت اکنامک زون کو نوشہرہ منتقل کرکے صوبے کے عوام کےساتھ زیادتی کی۔
آفتاب شیرپاؤ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ 10 نکات پیش کریں گے جب کہ انہوں نے خود خیبر پختونخوا کو پیچھے دھکیل دیا ہے،عمران خان یہ بھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے ساتھ کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے جب کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ سب بدعنوان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں جن 20 لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا آج وہ لوگ زرداری کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button