انٹرنیشنل
شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ 3سے4 ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے:ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ 3 سے 4ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ملاقات ہوگی، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پوم پیاونے کہا کہ حال ہی میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ پیانگ یانگ میں ان کی اچھی ملاقات رہی۔