لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر اس سال انتخابات ہوگئے تو میں دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا لیکن پورے ملک میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کروں گا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ مانگنے والے لو گ صرف الیکشن تک شریف ہیں،شریف خاندان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جاگ گیاہے،لاہورجاگتاہے توپوری قوم جاگتی ہے،لاہورسوتاہے توپوری قوم سوتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہی کے د ہانے پرہے،مفتاح اسماعیل کامفتالگ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے ا نتخابات مقررہ وقت پرہوں،پاک فوج اورعدلیہ ہرمحاذ پرجنگ لڑرہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک چور جاتا ہے تو دوسراآجاتاہے،عمران خان کو بہتر اور صیحح انسان سمجھتاہوں۔