سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر قیادت کی بیٹھک
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر قیادت کی بیٹھک ہوئی جسمیں آئندہ انتخابات 2018 کی حکمت عملی ، ٹکٹوں کی تقسیم اور نیب میں جاری مقدمات سمیت عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کے اہم رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلی پنجاپ شہباز شریف ،سینٹر پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت حمزہ شہبازنے شرکت کی اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم کو جلد از جلد تیز کیا جائے اور ناراض آراکین کو بھی منا کر ان کے تحفظات دور کر کے دوبارہ پارٹی میں لایاجائے جبکہ نواز شریف نے ناراض آراکین کو منانے کے لئے بھی حمزہ شہباز ،اشفاق سرور اور ملک ندیم کامران کی 3 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا۔اسکے علاوہ اجلاس میں آئندہ انتخابات 2018 کی حکمت عملی ، ٹکٹوں کی تقسیم اور نیب میںجاری مقدمات پر بھی بحث کی گئی.