انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہورہی ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی مندوب شہزادہ زید بن رعد الحسین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمن ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ 4 ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے 4ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے 42 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کر دیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button