انٹرنیشنل

پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کیخلاف چین نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ مودی سرکار کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں ، بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دریاو¿ں کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو اپنی ہی جان کے لالے پڑ گئے، چین نے تبت سے آنے والے برہما پوترا دریا کا پانی ہی بند کردیا، جس سے نہ صرف بھارت بلکہ بنگلہ دیش کے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے پانی کی بندش کا اقدام اپنے اہم ترین ہائیڈرو پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے اٹھایا ہے۔”لالہو“ نامی اس پراجیکٹ پر سات سو چالیس ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ جون دوہزار چودہ میں شروع کیا گیا یہ اہم ترین چینی منصوبہ دوہزار انیس تک مکمل ہوگا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس اقدام سے بھارت اور بنگلہ دیش کو آبی حوالے سے کس حد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گزشتہ برس چین نے برہما پوترا دریا پر زام ہائیڈرو سٹیشن کو آپریشنل کیا تھاجس پر بھارت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم چین نے ان کو مسترد کردیا تھا۔چین بارہویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت برہما پوترا پر تین مزید منصوبے لگانے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button