حسین جہان نے آپسی لڑائی میں شوہر سے بدلہ لینے کیلئے ان کا ایسا راز افشاں کر دیا کہ کھلبلی مچ گئی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے کچھ روز پہلے اپنے معاملے کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچی کو ریپ کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے ساتھ جوڑا تھا اور اب انہوں نے آپسی لڑائی میں محمد شامی کا بڑا راز افشاءکر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اپنی عمر کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بولتے آئے ہیں اور انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی عمر غلط بتائی ہے ۔ محمد شامی کی اہلیہ نے فیس بک پر اپنے شوہر کا ’برتھ سرٹیفکیٹ ‘ شائع کیا جس کے ساتھ انہو ںنے پیغام لکھا کہ دیکھو دوستو شامی نے اپنا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوایا اور ہر کسی کو بیوقوف بنایا ہے ، وہ اپنی عمر کے حوالے سے جھوٹ بولتے آئے ہیں ، محمد شامی نے کرکٹ بورڈ کو اپنا پیدائش کا سال 1990 لکھوایا ہے جبکہ ان کے برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق وہ 1982 ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ حسین جہاں نے یہ پیغام جاری کر نے کے کچھ دیر بعد ہی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ انہوں نے اسے اپنی وال سے کیوں ہٹایا ہے ۔