مضان المبارک سے قبل مسلم لیگ ن کا بھرپور سیاسی جلسوں کا اعلان
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے رمضان سے قبل ملک بھر میں سیاسی جلسے کرنے کا اعلان کردیا جس میں نواز شریف کے ساتھ مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے جلسوں کا شیڈول
1 مئی ساہیوال
2 رحیم یارخان
4 چترال
5 جہلم
6 مانسہرہ
8 خوشاب
9 چشتیاں
10چکوال
11 ملتان
13 گوجر خان
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف کے آئندہ ماہ کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق زیادہ تر جلسے پنجاب میں ہوں گے جو کہ دو مئی سے شروع ہوں گے اور 13 مئی تک جاری رہیں گے اور تمام جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔
ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے اسی طرح 2 مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔اسی تسلسل میں نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور اتنخابی مہم چلاتے ہوئے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی اپنے موقف کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے۔