آج سب سے زیادہ کرپشن خیبرپختون خوا میں ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، عمران خان کو مرکز میں حکومت ملتی تو پورا ملک برباد کردیتے۔
نوشہرہ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں لیکن فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی حکومت میں سب سے کم کرپشن خیبر پختونخوا میں تھی، آج خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےخود مرکز میں حکومت نہ ملنے پر شکر ادا کیا تھا، ہماری سیاست دباؤ کا شکار ہے، مذہب کی پیروی کو شدت پسندی کہا جاتا ہے، ہم مکمل اسلامی ریاست چاہتے ہیں۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم پر طنز کیا جاتا ہے کہ الیکشن قریب ہوں تو مولویوں کو اسلام آباد یا آجاتاہے، مذہبی جماعتوں کے متحد نہ ہونے کا بھی طعنہ دیاجاتا ہے۔