انٹرنیشنل

میگھن کی برطانوی شہریت کے لیے شہزادہ کافی نہیں

لندن کی آنکھ کتنی اونچائی سے دیکھتی ہے؟ برطانیہ کا پہلا انڈین ریسٹورنٹ کس نے کھولا تھا؟ ہنری ہشتم کی پانچویں بیوی کون تھی؟اگر میکھن مارکل کو ان سوالوں کے جواب پہلے سے معلوم نہیں تو انہیں ایک بار پھر اسکول جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔امکانی طور پر یہی تین سوال ہو سکتے ہیں جو شہزادہ ہیری کی منگیتر سے برطانوی شہریت کے حصول کے دوران پوچھے جا سکتے ہیں۔شاہی محل کے مطابق میگھن مارکل 19مئی کو شہزادہ ہیری سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد برطانوی شہریت کے لیے درخواست دیں گی۔جب وہ شہریت کی درخواست دیں گی تو شہزادی بن جانے کے باوجود انہیں اندازہ ہو جائے گا کہ برطانوی شہریت کے لیے ایک شہزادہ کافی نہیں ۔ اس میں کچھ اور بھی انتہائی مشکل مقام آتے ہیں۔اس کے لیے وقت، پیسہ اور حاضردماغی کی ضرورت ہے جوسرخ فیتے کو کاٹ سکے۔میگھن مارکل کو شہریت کی درخواست کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا کہ شہزادہ ہیری سے ان کے تعلقات حقیقی ہیں نیز یہ کہ انہوں نے اپنےپہلے شوہر سے طلاق حاصل کر لی ہے۔ انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ شہزادہ ہیری کی سالانہ آمدن 26,000ڈالر اور جمع پونچی 87,100ڈالر ہےاور وہ انہیں پبلک فنڈز کے استعمال کے بغیررہائش فراہم کر سکتے ہیں۔
میگھن مارکل کے لیے شہریت کی فیس اداکرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہو گا لیکن انہیں اس وقت سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب ان سے برطانوی رہن سہن کے بارے میں تاریخی اور ادبی نوعیت کے سوالات کے ساتھ ساتھ برطانوی اقدار اورسیاست کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
مارکل کو یادکرنا پڑے گا کہ لندن کی آنکھ فیرس وہیل کی اونچائی 443فٹ یا 135میٹرہےاور برطانیہ کا پہلا انڈین ریسٹورنٹ دین محمد نے کھولا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں ہنری ہشتم کی چھ کی چھ بیویوں کے بارے میںپوری معلومات بھی ازبر کرنی ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button