پاکستان

بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر پھر4 گھنٹے گولہ باری، پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھمبر(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز نے منہ کی کھانے کے دو روز بعد ہی پھر جارحیت دکھا دی، چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ بار کا سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا، افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی رات سرحد پار سے گولہ باری کرکے سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچانے والا بھارت دنیا بھر میں ذلت کے باوجود جارحیت سے باز نہ آیا۔ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر توپوں کے دھانے کھول دیئے، کنٹرول لائن کے چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ چارگھنٹے تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری کا سلسلہ صبح چار بجے شروع ہوا اور صبح آٹھ بجے تک جاری رہا،سرحد پار سے مارٹر گولے بھی فائر کے گئے۔ پاک سر زمین کے محافظوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button