انٹرنیشنل
افغانستان کے پارلیمانی انتخابات میں نیٹو کی تعاون کی پیش کش
برسلز(این این آئی)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام انتخابات کے دوران سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے معاونت اور مدد کی جا سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید یہ بھی کہا کہ اْن کے ادارے کا اولین مقصد انتخابی عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے افغان حکام کی معاونت کرنے کا یہ بیان افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے جنگی مشن کے ختم ہونے کے3 برسوں بعد سامنے آیا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے جمع لوگوں کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا اور اِس حملے میں 57 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔