ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان دیگر ممالک میں مداخلت اوردوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:ناصر جنجوعہ

ماسکو (نیوز وی او سی آن لائن) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک میں مداخلت یا دوسروں کی جنگ نہ لڑنے ،ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات اور عالمی تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
روس کے شہر سوچی میں سیکیورٹی امور سے متعلق اعلیٰ سطح کے حکام کے منعقدہ نویں بین الاقوامی اجلاس میں ناصر جنجوعہ نے عالمی عدم استحکام اور تنازعات سے لے کر مذاکرات تک امور پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص مصر، لیبیا، شام، یمن، پاکستان اور افغانستان پر مسلط کی گئی جنگ اور نقصانات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور معصوم کشمیریوں، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی پکار اقوام عالم کو سننا پڑے گی۔
ناصر جنجوعہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں کو اجاگربھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button