بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا بھر پور جواب ،ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ
باغ (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے بھی لاشیں اٹھائی گئی ہیں ۔آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لائن آف کنٹرول پر صحافیوں کو میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی طرف بھی اموات ہوئی ہیں لیکن بھارتی حکام اس بات کو کیوں نہیں مان رہے ،اس سے متعلق جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ہلاکتوں کو کیوں چھپا رہا ہے ،یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع پہلے بھی کیا ہے ،کوئی بھول میں نہ رہے،وطن عزیز کے لیے جوبھی کرنا پڑا کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے ،اگر کوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کر آ یا ہے تو یہ معاملہ دیکھ رہے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے باغ میں صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔