پاکستان

پاکستان میں سیاست ’’ پانامہ‘‘ اور’’ اقامہ‘‘ جیسے جرائم سے بدنام ہو رہی ہے :سینیٹر چوہدری سرور

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) تحر یک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کر پشن نے ملکی معیشت کو معاشی تباہی کا قبر ستان بنا دیا ہے ،ملک میں سیاست پانامہ اور اقامہ جیسے جرائم سے بدنام ہو رہی ہے ،تحر یک انصاف کسی اور کے نہیں عوام کے سہار ے سیاست کر رہی ہے،ن لیگ کی وکٹیں کسی کے اشارے نہیں انکی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے گر رہی ہیں ، پنجاب پولیس سمیت تمام ادارے ن لیگ کے ونگز کے طور پر کام کر رہے ہیں، اگر مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو حالات کے ذمہ داران حکمران خود ہوں گے ۔
چیئر مین سیکرٹر یٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ مینا رپاکستان کے جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور ن لیگ کی سیاست اپنے اختتام کی جانب جا رہی ہے ، ن لیگ کے کر پٹ لوگوں کو اپنا انجام نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، سپر یم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے حکمران بھی سن لیں اب بہت ہوچکا ہے قوم انکی کر پشن اور لوٹ مار کو مزید برداشت نہیں کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے جلسے میں آنیوالی خواتین پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں وہ جیسے چاہے جلسے میں آسکتی ہیں انکے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جا ئیگی اور خواتین کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں آنیوالوں پر کسی قسم کا کئی سے کوئی دباؤ نہیں سب اپنی مر ضی کے مطابق تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور تحر یک انصاف بھی کسی اور کے اشارے نہیں عوامی سہارے سے سیاست کرتی ہے اور اسی وجہ سے تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور میں100کیمپوں سے عوام آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اورجمعہ کے روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ آگاہی ریلیاں نکالیں گے ،شہر میں خواتین ،ٹر یڈر ونگ اور کارکنوں کی جانب سے مزید سو کیمپ لگائے جائیں گے جہاں تحر یک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے اقاموں اور پانامہ جیسے جرائم کی وجہ سے اپنی سیاسی موت مر رہی ہے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button